اسرائیل میں امریکی سفیر ایران جنگ کے دوران کیا کرتے رہے؟

آسودگی اور مہم جوئی دونوں سفیرکا اصل بسترہوتے ہیں۔ مائیک ہکابی

               
April 10, 2026 · امت خاص

امریکی سفیر مائیک ہکابی۔فائل فوٹو

 

امریکہ کے اسرائیل میں سفیرمائیک ہکابی نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایاہے کہ وہ پچھلے کئی ہفتوں سے ایک کمانڈ سینٹر میں رہے۔

 

سوشل میڈیاپر ہکابی نے لکھاکہ چھ ہفتوں تک ایک ہی کمرے میں دو کتوں کے ساتھ کمانڈ سینٹر میں رہنے، کوٹ پر سونے، مائیکرو ویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے، اور بہت محدود نقل و حرکت کے بعد، اب سیز فائر کے دوران ہم واپس اپنی سفارتی رہائش گاہ پر آ گئے ہیں۔

 

امریکی سفارت کار کا مزید کہناہے کہ آسودگی اور مہم جوئی دونوں سفیرکا اصل بسترہوتے ہیں۔

مائیک ہکابی اسرائیل کے سخت حامی ہیں۔ وہ ایک پرجوش عیسائی صہیونی (Christian Zionist) ہیں۔ فروری میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لے تو وہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتے۔ اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔