ٹنڈوجام پولیس مقابلہ میں بس ڈکیتی میں ملوث 4 ملزم مارے گئے

لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

               
April 11, 2026 · قومی

ٹنڈوجام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 4 اپریل کو عمر کوٹ سے کراچی آنے والی بس کے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔