ایران اور امریکہ کے مذاکرات کار تین تین طیاروں میں اسلام آباد پہنچے
یہ پروازیں مختلف ممالک کی فضائی حدود سے گزرتی ہوئی پاکستان پہنچیں، جبکہ اوپن سورس سسٹمز کے ذریعے ان کی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود تین تین خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد مختلف سرکاری طیاروں کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچا، جن میں “ایران فور” اور “ایران فائیو” سمیت ایک اور خصوصی پرواز شامل تھی۔ یہ طیارے شمالی ایران کے شہر گرگان اور دیگر مقامات سے روانہ ہوئے اور افغانستان کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئے۔
اسی طرح امریکی وفد بھی تین سرکاری طیاروں کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ ذرائع کے مطابق ان میں “ایس اے ایم 091”، “ایس اے ایم 095” اور “این 471” شامل تھے۔ ان پروازوں میں اعلیٰ امریکی حکام اور مشیران کی آمد کی اطلاعات ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ پروازیں مختلف ممالک کی فضائی حدود سے گزرتی ہوئی پاکستان پہنچیں، جبکہ اوپن سورس سسٹمز کے ذریعے ان کی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔
ذرائع کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں، جن پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔