بریکنگ امریکی وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال
نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
امریکی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار،چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔
امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دیرپا علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکی کاوشوں کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی تنازع کے دیرپا اور پائیدار حل کے لیے فریقین کے لیےسہولت کاری جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔