جی بی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت کرائے جائیں گے، اور تمام انتظامات مقررہ قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

               
April 11, 2026 · قومی

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 7 جون 2026 کو منعقد کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر راجا شاہباز خان نے بتایا کہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت کرائے جائیں گے، اور تمام انتظامات مقررہ قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔