پیٹرول پمپ مالکان کا منافع بڑھانے کا مطالبہ، ہڑتال کی وارننگ

ڈیلرز کا مارجن 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے

               
April 11, 2026 · قومی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپنے منافع کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیلرز کا مارجن 1.5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ کے نام پر ہراسانی بند کی جائے۔

اختر نواز نے کہا کہ قوانین کے غلط استعمال اور ڈیلرز کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث ہڑتال موخر کی گئی تھی، تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پیٹرول پمپس خود بخود بند ہو جائیں گے۔