ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ
یہ اقدام سیکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے
ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت آمد و رفت پر عارضی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان کے مطابق 12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک اہم شاہراہوں پر مکمل پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوڑ فورٹ، خرگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچ اور گومل زام ڈیم جانے والے راستے سمیت جنوبی وزیرستان اپر کی حدود تک آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ جنڈولہ بازار بھی مکمل طور پر بند رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔