پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی

ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

               
April 11, 2026 · قومی

راولپنڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ سیکرٹری آر ٹی اے سید اسد عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 26 فیصد تک کمی پر اتفاق کیا گیا ہے، اور تمام ٹرانسپورٹ یونینز نے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور مجموعی طور پر مہنگائی میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔