بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹر ویز پولیس

این ڈی ایم اے کی 12 تا 17 اپریل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

               
April 12, 2026 · قومی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے(این ڈی ایم اے )نے 12 تا 17 اپریل ملک کے مختلف علاقوں بشمول اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں اس کے ساتھ ساتھ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔