مری میں لینڈ سلائیڈنگ ،2عمارتیں مکمل تباہ، سڑک کا ایک حصہ متاثر ، ٹریفک معطل

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ، امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

               
April 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل مٰیڈیا

فوٹو سوشل مٰیڈیا

مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے2 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔

حادثہ دریاگلی روڈ پر پیش جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارتیں پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھیں اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا اور ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئی ہیں ، علاقہ مکمل سیل ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔