پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی۔100انڈیکس میں 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکہ ایران مذاکرات ناکام ہونے پر ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے
April 13, 2026 · کامرس
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 659 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکہ ایران مذاکرات ناکام ہونے پر ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔