وزیرِاعظم کا 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ متوقع
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے
April 13, 2026 · قومی
وزیرِ اعظم میاں شہبازشریف آئندہ 48گھنٹوں میں سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے، جسے خطے کی حالیہ سفارتی پیش رفت کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہوں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے باعث اس دورے کو سفارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔