راکے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد گرفتار

گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم (آزاد کشمیر) سے ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ حساس معلومات بھارتی ایجنسی تک پہنچانے میں ملوث تھے۔

               
April 13, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: سکیورٹی اداروں نے ایک اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را (ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ) کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم (آزاد کشمیر) سے ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ حساس معلومات بھارتی ایجنسی تک پہنچانے میں ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے خواتین اور مالی فوائد کا جھانسہ دے کر رابطے میں لایا گیا اور پھر حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد مسلسل غیر ملکی رابطوں میں بھی تھے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔