کراچی:بجلی کی تاروں پر لٹکے شخص کو ٹریفک اہلکار نےبچا لیا
مذکورہ شخص فلائی اوور کے کنارے سے نیچے کی جانب لٹکا ہوا تھا اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔
کراچی: لیاقت آباد فلائی اوور پر ایک نشے کا عادی شخص خطرناک انداز میں دیوار پھلانگ کر بجلی کی تاروں کے قریب لٹک گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص فلائی اوور کے کنارے سے نیچے کی جانب لٹکا ہوا تھا اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔
اس دوران ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی ایک مسافر بس کو موقع پر روک لیا۔
اہلکار بس کی چھت پر چڑھ گیا اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹکے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
ریسکیو کے بعد شہریوں نے پولیس اہلکار کی حاضر دماغی اور بہادری کو سراہا، جبکہ لٹکنے والے شخص کو مزید طبی امداد کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔