وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِ اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ
گفتگو میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فوٹو بشکریہ پی ایم ہائوس
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم کو آج جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، گفتگو میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مذاکرات کے انعقاد، علاقائی استحکام اور عالمی توانائی کی سلامتی کو اہم قرار دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from H.E. Ms. Sanae Takaichi, Prime Minister of Japan today.
During their warm and cordial conversation, the two leaders discussed the recently held Islamabad Talks between the United States and Iran, hosted by… pic.twitter.com/9oLAMPiF2L
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 13, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں، پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔