اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے بعد کی پیشرفت پر تبادلہ خیال
چینی سفیر نے امریکا، ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی.
فوٹو پی ٹی وی
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد مذاکرات کےبعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکالمے، سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
چینی سفیر نے امریکا، ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ملاقات میں پاکستان، چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔