مولانا فضل الرحمٰن کی شاہد آفریدی کے گھر آمد، ملکی حالات پر تبادلہ خیال
مولانا فضل الرحمٰن نے شاہد آفریدی کی رفاہی خدمات کو سراہا۔
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی شاہد آفریدی کی رہائش گاہ آمد،مولانا فضل الرحمٰن اور شاہد آفریدی کے درمیان ملکی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے شاہد آفریدی کی رفاہی خدمات کو سراہا،شاہد خان آفریدی نے جمعیت اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے بزرگوں کے محبت و تعلق کا تذکرہ کیا۔
اس موقع پرحافظ نصیر احرار ، مولانا سعید الرحمان سرور ، مفتی محمد عمران، خالد شریف بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے۔
شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز رہا۔
محترم مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز رہا۔
ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا۔
اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔@MoulanaOfficial#ShahidAfridi #MaulanaFazlurRehman #Pakistan pic.twitter.com/Jes2Px5s5v— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2026
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔