وزیراعظم شہباز شریف کا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو ٹیلی فونک

کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی امن کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔

               
April 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا ٹیلی فونک رابطہ، جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے آج شام ٹیلی فون کیا۔گفتگو کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی امن کوششوں پر مبارکباد پیش کی جن کی بدولت عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی اور حال ہی میں پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات منعقد ہوئے۔

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے لیے کینیڈا کی توثیق اور حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ امریکہ ایران مذاکرات امن کی جانب ایک اہم قدم ہیں اور یقین دلایا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن و استحکام کی جانب بامعنی پیش رفت کے لیے دونوں فریقین پر زور دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور زراعت، قابل تجدید توانائی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کینیڈین وزیراعظم کو ان کی سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔