مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں انہوں نے شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔
اسلام آباد — جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،
جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران مختلف قومی امور اور معاشرتی مسائل پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات میں انہوں نے شاہد آفریدی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔
شاہد آفریدی نے بھی اس موقع پر علمائے کرام کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور خاندانی وابستگی کا ذکر کیا، اور ملاقات کو باہمی احترام اور خیرسگالی کا اظہار قرار دیا۔