خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی لگا دی

کوئی بھی سرکاری ملازم وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے، اعلامیہ

               
April 14, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازم پر غیر ملکی شہری سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سرکاری ملازمین نئے قانون کے تحت غیرملکی شہری سے شادی نہیں کر سکیں گے اور تمام ملازمین نیے قانون کے پابند ہوں گے۔کوئی بھی سرکاری ملازم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے۔