وزیراعظم آج سعودی عرب، کل قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے
دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکہ ، ایران مذاکرات کے اگلے دور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم آج سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم دو طرفہ امور اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو قطر اور ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔