اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس۔ خطے کی صورتحال پر غور

اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

               
April 15, 2026 · قومی

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم نے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم خارجہ پالیسی امور پر فعال اور مؤثر انداز میں روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔