اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا طبی معائنہ

یم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔

               
April 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ ہوا، انہوں نے آنکھوں کے مسائل کے حوالے سے شکایت کی تھی۔

سرکاری و نجی اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 3 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی آںکھوں کا معائنہ کیا۔ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔

طبی معائنہ دو گھنٹے تک جیل اسپتال میں جاری رہا، میڈیکل ٹیم نظر اور آنکھوں کی چیکنگ کے لیے جدید آلات ساتھ لائی تھی، میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے آنکھوں کے لیے قطرے تجویز کیے ہیں، چیک اپ مکمل ہونے پر ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔