وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

گورنر جدہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔،ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات آج ہوگی

               
April 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

 جدہ : وزیراعظم شہباز شریف ایک اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے اس دورے کا سب سے اہم مرحلہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی اس اہم نشست میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر عالمی امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، جو پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔