چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

واقعہ پنڈی اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مولانا امیر حمزہ ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے

               
April 16, 2026 · قومی

لاہور میں پیکو روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنڈی اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مولانا امیر حمزہ ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مولانا امیر حمزہ کے بازو پر گولی لگی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں جسٹس (ر) نذیر غازی بھی موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔