مہمند میں ماربل لینڈ سلائیڈنگ تلے دبا مزدور 16 دن بعد زندہ نکل آیا

جمعرات کے روز جب ملبہ ہٹانے کا کام حتمی مراحل میں تھا، تو ریسکیو ٹیموں کو خیبر خان زندہ حالت میں ملا۔

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مہمند : ضلع مہمند میں ماربل کی کان میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے والا مزدور خیبر خان 16 دن بعد معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ اس حیران کن واقعے نے جہاں ریسکیو حکام کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے، وہی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تقریباً دو ہفتے قبل مہمند کے پہاڑی علاقے میں ماربل نکالنے کے دوران پہاڑی کا ایک بڑا حصہ گر گیا تھا، جس کی زد میں آکر 9 مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران باقی تمام افراد کو نکال لیا گیا تھا، تاہم خیبر خان نامی مزدور لاپتہ تھا جس کی تلاش کئی دن سے جاری تھی۔

جمعرات کے روز جب ملبہ ہٹانے کا کام حتمی مراحل میں تھا، تو ریسکیو ٹیموں کو خیبر خان زندہ حالت میں ملا۔خیبر خان نہ صرف زندہ ہے بلکہ وہ ہوش و حواس میں ہے اور گفتگو کرنے کے قابل بھی ہے۔

 نکالے جانے کے فوری بعد اسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز اس کی جسمانی حالت کا معائنہ کر رہے ہیں۔