سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ رول اوور کردئیے

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو  نے معاہدے پردستخط کئے

               
April 17, 2026 · قومی

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ رول اوور کردئیے ہیں، دونوں ممالک کے مابین باضابطہ معاہدے کے نتیجے میں بڑا معاشی بحران ٹل گیا۔

اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور سعودی عرب کی جانب سے سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو  نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔