پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ انڈیکس 1لاکھ 72 ہزار کی حد عبور

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 758 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آیا

               
April 17, 2026 · قومی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2327 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 239 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 758 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آیا، جبکہ ایک موقع پر 1 لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھو لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری دیکھی گئی۔