مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے فریقین کی جانب سے مثبت اشارے
پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان مسلسل پیغامات کا تبادلہ کرا رہا ہے
April 17, 2026 · قومی
پاکستان دونوں فریقین کو براہِ راست مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے فعال سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور صورتحال کے تمام اشارے جاری مذاکرات کی جانب ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان مسلسل پیغامات کا تبادلہ کرا رہا ہے۔ اگرچہ بظاہر یہ سرگرمیاں پس منظر میں جاری ہیں، لیکن دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور پاکستانی حکام پرامید ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں فریقین سے رابطہ کیا ہے اور دونوں جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں، جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ عمل کسی اہم پیش رفت یا معاہدے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔