عوام کوریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔ پیٹرول کی قیمت برقرار

               
April 17, 2026 · اہم خبریں, قومی

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی جس کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385.54روپے سے کم ہو کر 353.43روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس فیصلے کو عوامی ریلیف کی فراہمی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جلد از جلد عوام تک منتقل کیا جائے گا۔

 

حکومت کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھا ئوکے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں دس فی صد تک کم ہوئی ہیں۔