اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے پر اہلکاروں میں جھگڑا، اے ایس آئی زخمی

حکام نے نوٹس لے لیا۔ انکوائری کے بعد محکمانہ کارروائی کا امکان

               
April 18, 2026 · جرم وسزا, قومی

 

اسلام آباد میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹر کے مرکزی داخلی دروازے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باوردی اہلکار آپس میں الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ایک کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے درمیان تلخ کلامی دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

واقعے کے دوران کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اے ایس آئی یار زرلی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر جھگڑے کی وجہ ذاتی رنجش یا ڈیوٹی کے دوران کسی معاملے پر اختلاف بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی حقائق انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔

اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔