کراچی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.4 ریکارڈ

زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز شہر کے علاقے ملیر سے تقریباً 24 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

               
April 18, 2026 · قومی

کراچی۔کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز شہر کے علاقے ملیر سے تقریباً 24 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جو نسبتاً کم گہرائی سمجھی جاتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔