اسلام آباد:دکانیں اور بس اڈے بند کرنے کی خبروں کی تردید

شہر میں کسی بھی قسم کی ایسی ہدایات جاری نہیں کی گئیں جن کے تحت کاروباری مراکز یا ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کیا جائے۔

               
April 18, 2026 · قومی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند کروانے سے متعلق خبروں پر ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کی ایسی ہدایات جاری نہیں کی گئیں جن کے تحت کاروباری مراکز یا ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کیا جائے۔

ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں تاکہ بے جا افواہوں سے بچا جا سکے۔