لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند کر دی گئی
گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے
April 19, 2026 · قومی
اطلاعات کے مطابق شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم گندلو اور دیگر مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس سے سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
اپر کوہستان، چلاس، جگلوٹ، اور گندلو کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔مسلسل بارش کی وجہ سے سڑک کی بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹریفک حکام نے مسافروں کو فی الحال اس راستے پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور سفر سے قبل موسم کی صورتحال جاننے کی ہدایت کی ہے۔
حکام راستوں کو جلد بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے مقامی افراد کو سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔