امریکا اورایران مذاکرات کے دوران 6 بار گرما گرمی ہوئی، ایاز صادق
کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلیے میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار پھر بٹھا لیتے تھے، تقریب سے خطاب
فائل فوٹو
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہاامریکا اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ بار گرما گرمی ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق aسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تقریب سےخطاب میں کہا پاکستان نے امریکا اور ایران کو پہلی بار ایک میز پر بٹھایا،امریکا اورایران کی بات چیت کے دوران چھ بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلیے میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار پھر بٹھا لیتے تھے۔
پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا،بھارت کو شکست دینے کے بعد سے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔