کراچی: سفاک شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، پولیس حکام
April 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر میں سفاک شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اپنے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، تحقیقات کرکے قتل کی وجہ جلد سامنے لائی جائے گی۔