پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں،تعزیتی ریفرنس سے خطاب
فائل فوٹو
لاہور : جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے۔
جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں، پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری جنگ سے بچارہی ہے، حکمرانوں کے کہنے پر ہم نے مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملتوی کیے ہیں مؤخر نہیں کیے۔
انہوں نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایک جانب وہ مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکیاں بھی جاری ہیں، امریکی صدر جس طرح بولتا ہے اس طرح تو محلےکا بدمعاش بھی نہیں بولتا، وہ پہلے مذاکرات اورگفتگو کے آداب سیکھیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی ہیں، فیصلہ سازوں سے سوال ہےکہ ہمارا اقتصادی مستقبل کیاہے؟ نظام حکومت اور اس کی اساس کو ٹھیک کرو۔