وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان۔ نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور عملہ اسٹیشن پر موجود رہیں

               
April 20, 2026 · قومی

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان کیا ہے اور اہم فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی حکومت کے دفاتر میں 20 اپریل کو گھر سے کام کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور عملہ اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری دفتر طلبی کے لیے تیار رہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری امور جاری رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔