’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگانے والے شفیق واہگہ انتقال کرگئے

انہوں نے بلا تعطل سینتالیس سال تک پرچم کشائی میں نعرے لگائے

               
April 20, 2026 · قومی

نصف صدی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرےلگانے والے شفیق واہگہ انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ ابائی گائوں رانجھا جھمن ، جلالپور جٹاں نیں شام چار بجے ادا کی جائے گی ۔وہ کچھ عرصے سے علیل اور گھرکی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے ساتھی نعرہ زن محمد عمران پاکستانی کے مطابق شفیق واہگہ آٹھ روز تک وینٹیلیٹر ہر رہے۔ جفن کے بجائے قومی پرچم میں تدفین ان کی خواہش رہی۔ گائوں سے اکر پرچم کشائی دیکھنے اور ہھر اس کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے بلا تعطل سینتالیس سال تک پرچم کشائی میں نعرے لگائے جن کی آواز پاک بھارت سرحد پر دونوں اطراف دور دور تک سنائی دیتی۔

واہگہ بارڈر پر نعروں کے لئے انہوں نے رہائش بھی قریبی علاقے جلو موڑ میں اختیار کرلی اور واہگہ اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔ وہ گذر اوقات کے لئے دستیاب وقت میں اپنے بھائی کی بیکری سے رس لیکر گھوم پھر کر بیچتے تھے۔ انہوں نے ایک بیٹی۔ بیوہ اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔