وفاقی آئینی عدالت۔ اسلام آباد ہائیکورٹ آج بند رہے گی
چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ نوٹیفکیشن جاری
April 20, 2026 · قومی
اسلام آباد میں ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت آج بند رہے گی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے آج 20 اپریل بروز پیر کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عدالت کا مرکزی بینچ بند رہے گا تاہم چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔ عدالتی افسروں اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج بند رہے گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ورک نہیں ہوگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتیں معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔