مفتی قوی کی نائٹ کلب میں انٹری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہیں ایک نائٹ کلب یا ریو طرز کی تقریب میں دیکھا گیا ہے، جہاں بلند آواز موسیقی اور رقص کی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔

               
April 20, 2026 · قومی

اسلام آباد۔معروف مذہبی شخصیت اور ٹی وی اسکالر مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں ان سے منسوب ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں ایک نائٹ کلب یا ریو طرز کی تقریب میں دیکھا گیا ہے، جہاں بلند آواز موسیقی اور رقص کی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، کچھ صارفین نے تنقید کی ہے جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ریو پارٹی عام طور پر ایسی تقریبات کو کہا جاتا ہے جہاں ڈی جے میوزک اور رقص کا اہتمام ہوتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی قوی تنازعات کی زد میں آئے ہوں۔ ماضی میں بھی ان کا نام مختلف میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا مباحثوں میں سامنے آتا رہا ہے۔

تاحال ان کی جانب سے اس مبینہ ویڈیو یا اس واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔