ڈی ایس پی آفتاب احمد اسپیشل ڈیوٹی کے دوران اسلام آباد میں انتقال کر گئے

طبیعت خراب ہونے اور دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔

               
April 20, 2026 · قومی

اسلام آباد— اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران پولیس افسر ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کر گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی ایس پی آفتاب احمد کو ڈیوٹی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے اور دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا،

تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مرحوم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات تھے اور اسپیشل ڈیوٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی آفتاب احمد کی میت ان کے آبائی علاقے رجانہ کے نواحی چک نمبر 26 روانہ کی جائے گی۔

پولیس حکام اور ساتھی افسران نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔