پاکستان اور مصر کی مشترکہ فوجی مشق “تھنڈرII” کامیابی سے مکمل

مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری اسپیشل فورسز نے بھرپور حصہ لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

               
April 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

راولپنڈی — پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “تھنڈر-II” کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، جس کا انعقاد چیرات میں کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ہفتوں پر محیط اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور جدید جنگی طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا تھا۔

مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری اسپیشل فورسز نے بھرپور حصہ لیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ مصر کے اعلیٰ عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق اس مشترکہ مشق سے پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔