چین کی ترقی دنیا کے لیے روشن مثال ہے:مریم نواز

دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی سطح پر اہم حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

               
April 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی بے مثال ترقی پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ چینی زبان بولتے ہیں اور یہ زبان عالمی سطح پر اہم حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے امن، استحکام اور عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق چینی زبان اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں شامل ہے اور اقوام و عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں زبان اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے چینی زبان سیکھنا ضروری ہے، جبکہ پنجاب پولیس کو چینی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے لیے زبان کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی زبان میں مہارت نہ صرف معاشی مواقع بڑھا سکتی ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔