اسلام آباد تبلیغی اجتماع کی تاریخ تبدیل، یکم مئی سے شروع ہوگا
انتظامیہ کی جانب سے تمام مساجد کے ذمے داران اور ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔
April 20, 2026 · قومی
اسلام آباد : رائے ونڈ شوریٰ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ترجمان رائے ونڈ شوریٰ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اطلاع کے مطابق، اسلام آباد اجتماع جو پہلے 24 اپریل سے شروع ہونا تھا، اب وہ ان شاء اللہ یکم مئی 2026ء کو شروع ہوگا۔
انتظامیہ کی جانب سے تمام مساجد کے ذمے داران اور ساتھیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ شرکا بروقت اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔ اعلامیے کے آخر میں اس اجتماع کی کامیابی اور پوری امت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بننے کی دعا بھی کی گئی ہے۔