خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں طلب

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین و قواعد کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ۔

               
April 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ہدایت پر  اسمبلی اجلاس 22 اپریل سہ پہر 3 بجے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم (ارباب نیاز سٹیڈیم) پشاور میں ہو گا، اسمبلی  سیکریٹریٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین و قواعد کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ۔

اسپیکر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس کے دوران تمام انتظامی سیکرٹریز کی بروقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔