سعودی عرب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالرز مل گئے۔ اسٹیٹ بینک

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی 23 اپریل کو متوقع ہے

               
April 21, 2026 · قومی

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 1 ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں، جس سے دوطرفہ مالی تعاون میں مزید استحکام آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو پہلے ہی 2 ارب ڈالرز موصول ہو چکے تھے۔ سعودی عرب نے مجموعی طور پر پاکستان کو 3 ارب ڈالرز بطور ڈپازٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کر رکھی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی 23 اپریل کو متوقع ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس، 45 کروڑ ڈالرز سود کے ساتھ واپس کیے تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی مالی سپورٹ آئندہ ہفتے تک پاکستان کو مل جائے گی۔