21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 پاکستانی عازمین حج مدینہ پہنچ گئے
سرکاری سکیم کے تحت فضائی حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال شریک
ملک بھر سے جاری حج فلائٹ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور نے بتایاہے کہ اب تک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
منگل کے روز 13 حج پروازوں کے ذریعے مزید 35 سو 10 عازمین حج روانہ ہوں گے۔اسلام آباد سے 4، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2، 2 ، سیالکوٹ سے 1 حج پرواز روانہ ہو گی۔
سرکاری سکیم کے تحت فضائی حج آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال حصہ لے رہی ہیں ۔ملک کے دس حاجی کیمپوں کے ذریعے مرحلہ وار تربیت، سفری دستاویزات اور ویکسین فراہمی کا عمل جاری ہے۔
عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی اور سعودی ایئرپورٹس پر وزارت مذہبی امور کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے ۔
حج فضائی آپریشن 31 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا