اسلام آباد ریڈ زون میں داخلے، اسکولوں اور دفاتر کی بندش میں مزید ایک روز کی توسیع
تمام نجی و سرکاری اسکول، دفاتر بند ہیں جبکہ دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر ریڈ زون میں ہر قسم کی آمد و رفت مکمل بند ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے، اسکولوں اور دفاتر کی بندش 21 اپریل تک کی گئی تھی تاہم اس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی جس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔فول پروف سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون میں تمام نجی و سرکاری اسکول، دفاتر بند ہیں جبکہ دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے گھر سے کام کرنے کی سہولت میں مزید ایک روز کی توسیع دیتے ہوئے ملازمین کو 22 اپریل کو بھی گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹی فکیشن میں ملازمین کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی رہیں اور باضرورت شارٹ نوٹس پر حاضری کو یقینی بنائیں جس کے باقاعدہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔