پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا منصوبہ بندی سے کیا گیا ڈرامہ تھا۔رپورٹ
بھارت نے اپنے ہی شہریوں کو ہلاک کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا تھا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا منصوبہ بندی سے کیا گیا ڈرامہ تھا۔
بھارت نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام کی پُرسکون وادی کو فالس فلیگ آپریشن کر کے خون میں نہلا دیا،پہلگام فالس فلیگ ایک منظم سازش تھی جس میں بھارت نے اپنے ہی شہریوں کو ہلاک کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا۔پہلگام فالس فلیگ کو سیاسی و مالی مفادات، خصوصاً فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری سمیت دفاعی معاہدوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا۔بھارتی حکومت نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پرانا ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے پہلگام فالس فلیگ کا ڈرامہ رچایا۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد جس تیزی سے ایف آئی آر درج ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ طے شدہ منصوبہ تھا۔ایک ایسا علاقہ جہاں 7 لاکھ سےزیادہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، میں جان بوجھ کر سکیورٹی کمزور کی گئی تاکہ منصوبہ کامیاب ہوسکے۔حملہ آوروں کا آنا اور آرام سے نکل جانا کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک طے شدہ منصوبہ تھا۔ب
بھارت 2016ء میں اوڑی،2019ء میں پلوامہ اور2025ء میں پہلگام جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے۔پہلگام فالس فلیگ سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کیلئے انسانی جانوں سے زیادہ سیاسی مفادات کو ترجیح حاصل ہے،پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کی شفافت اور مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی جو بھارت نے سچ سامنے آنے کے ڈر سے مسترد کردی۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد دنیا نے بھارت کے مظلومیت پر مبنی جھوٹے بیانیہ کو یکسر مسترد کردیا۔ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ دراصل مودی حکومت نے بہار انتخابات جیتنے کیلئے کرایا ۔ پہلگام فالس فلیگ ثابت کرتا ہے کہ مودی حکومت نے اوڑی اور پلوامہ ڈرامے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔